خیبرپختونخوا حکومت کا مظلوم فلسطینیوں کیلئے 10 کروڑ امداد کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے 10 کروڑ امداد کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے ان کے لیے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب فلسطینی سفیر کو دعوت دے کرامدادی رقم حوالے کی جائے گی۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کے مطابق امدادی رقم سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اشیائے ضرورت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  جلسے کا سٹیج تیار، وزیراعلی خیبرپختونخوا بنوں پہنچ گئے