کمیٹی قائم

خیبر پختونخوا :پی ٹی آئی رہنماؤں پر قائم مقدمات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر قائم مقدمات ختم کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق کمیٹی کے سربراہ آئی جی خیبر پختونخوا اخترحیات خان ہوں گے ۔
آفتاب عالم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کمیٹی کو جعلی مقدمات ختم کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک ہی واقعے کی 7،7 ایف آئی آر درج ہیں،۔
وزیراعلیٰ کے پاس ایف آئی آر ختم کرنے کے صوابدیدی اختیارات ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد