روضہ رسولۖ پر حاضری

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ:10لاکھ معتمرین کی روضہ رسولۖ پر حاضری

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 10لاکھ معتمرین اور عبادت گزاروں نے روضہ رسول ۖپر حاضری کا شرف حاصل کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ گزر گیااس عشرے میں عاشقان رسول بڑی تعداد میں مسجد نبوی میں حاضر ہوئے، عبادت کی اور خاتم النبین صلی اللی علیہ وسلم کو سلام پیش کیا۔
معذور افراد کے لیے مسجد نبوی نے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس سے استفادہ کرتے ہوئے 26 ہزار معذور افراد نے بھی روضہ رسول پر حاضری دینے کی سعادت حاصل کی۔
مسجد نبوی میں آنے والے عبادت گزاروں کی زم زم پانی، افطار اور کھانوں سے مہمان نوازی کی جا رہی ہے اور تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے درجنوں ٹیمیں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔
مسجد نبوی میں داخلے اور اخراج کے لیے خصوصی انتظامت کیے گئے ہیں تاکہ عبادت گزاروں کو کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔ جگہ جگہ رہنمائی کے لیے تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔
انتظامی کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں عبادت گزاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  41آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع