وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ،4نکاتی ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 27مارچ کو طلب کر لیاجس کے لئے 4نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ۔
اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے وسط مدتی بجٹ جائزہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں مالی سال 2021-22 کی مشترکہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی فنانشل سٹیٹمنٹ پیش کی جائے گی، اجلاس میں پیپرا کی سالانہ رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
رومانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط کی منظوری کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیاگیا