پاک بحریہ

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں 8ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا

ویب ڈیسک: پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کی طرف سے ہنگامی کال موصول ہونے پر بروقت ریسکیو آپریشن کیا اور کشتی پر سوار 8 ماہی گیروں کی جان بچالی۔
پی این ایس یرموک نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اورتمام ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کا عملی نمونہ ہے، پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی