عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات اٹھائے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات اٹھائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری سیکیورٹی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری ظلم و جبر مستقل طور پر بند ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی منظور کی گئی قرارداد پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت