ماسکو میں کنسرٹ حملے میں یوکرین کا کردار ضرور ہے، ولادیمیر پیوٹن

ویب ڈیسک: روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ حملے کے حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یہ پتا لگانا ابھی باقی ہے کہ حملے کا حکم کس نے دیا تاہم یہ واضح ہے کہ اس میں یوکرین کا کردار ضرور ہے۔
صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس حملے سے کس کو فائدہ پہنچا۔ اس ہولناک حملے کا مقصد عوام میں خوف اور افراتفری پھیلانا اور یوکرین کے عوام کو یہ دکھانا تھا کہ یوکرین کی حکومت سب کچھ نہیں ہاری بلکہ اب بھی بھرپور مزاحمت کر سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ماسکو میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ میں 139 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید