سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

عدالتی امور میں مداخلت،6ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

ویب ڈیسک: عدالتی امور میں ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا۔
خط میں عدالتی امور میں ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے عدالتی امور میں مداخلت پر جوڈیشل کنونشن طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا، خط میں موقف اختیار کیا گیا کنونشن سے عدلیہ کی آزادی بارے مزید معاونت ملے گی۔
خط جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ، جسٹس بابر ستار ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا۔
خط کے متن میں لکھا گیا چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مداخلت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے بھی لکھا مگر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے