خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں بھی آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر میں آج سے یکم اپریل تک بارشوں اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق