غزہ، غذائی قلت کے باعث یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں

ویب ڈیسک: غزہ کی صورتحال ہر گزرتے دن کیساتھ بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صیہونیوں نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور کسی قسم کی امداد کو اندر آنے سے روکا جا رہا ہے جس سے غزہ میں مصنوعی قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں خوراک کی کمی اور غذائی قلت سے یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں جبکہ 12 ہزار فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاپتہ ہیں جنہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر 25 ہزار ٹن بارود استعمال کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے حماس کے جنگجو تھے۔
یاد رہے کہ غزہ میں‌ غذائی قلت کے باعث یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند