ایس او پیز میں تبدیلی

سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز میں تبدیلی

ویب ڈیسک: شانگلہ میں چینی قافلے پر حملے کے بعد وفاقی محکمہ داخلہ نے سی پیک پر کام کرنے والے چائنیزاوردیگر غیر ملکیوں کے لئے ایس او پیز میں تبدیلی کردی ۔
وفاقی محکمہ داخلہ نے خیبر پختونخوا کے لئے ایس او پیز جاری کردیئے جس کے بعد آئی جی پی نے تمام ریجن پولیس آفس کو مراسلہ ارسال کردیا ۔
ایس اوپیزکے مطابق تمام مقامات پرچائنیز اوردیگرغیر ملکی بلٹ پروف گاڑیوں میں جانے کی اجازت ہوگی،بلٹ پروف کے علاوہ کسی کوبھی ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اگر کوئی بلٹ پروف کے علاوہ مومنٹ کرناچاہتاہے،تو اس سے متعلق متعلقہ صوبائی وزرات داخلہ اورریجن آفسرکورپورٹ کریگا۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ