نئی پالیسی تیار

تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے تارکین وطن عازمین حج سکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجراء کے لئے نئی پالیسی تیار کرلی گئی ۔
ذرائع کے مطابق نئی پالیسی سے سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل میں آسانی ہو گئی، دوہری شہریت کے حامل پاکستانی عازمین کو پاسپورٹ کیلئے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑ رہا تھا۔
وزارت مذہبی امور کی کوششیں رنگ لے آئیں، پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہو جائے گا، نئی پالیسی کے تحت دوہری شہریت کے حامل عازمین حج کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہو گی، 7 دن میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس کلیئرنس کی بنیاد پر عارضی پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا، وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ کے حکام سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ تین روز میں پاسپورٹ فراہمی ممکن بنائی گئی تھی، بروقت پاسپورٹ نہ ملنے سے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل متاثر ہو رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ حکام نے عازمین حج کو فوری پاسپورٹ فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی، پاسپورٹ کا اجرا نہ ہونے کے سبب عازمین حج شدید پریشانی کا شکار تھے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس