غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے باجود اسرائیلی افواج کی کارروائیاں دیکھ کر حماس کو سمجھ جانا چاہیے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ کام نہیں کرے گا۔
ذرائع کے مطابق رمضان کے فوری بعد رفح میں حملوں کا منصوبہ اسرائیلی فوج نے تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ان حملوں میں غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو نے بھی اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کر دی ہے جبکہ انہوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ ہم کارروائیاں جاری رکھیں گے چاہے امریکہ ساتھ دے یا نہ دے۔
غزہ پر جاری حملوں سے پورا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔ اس کے بعد نیتن یاہو نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئَے منصوبوں کا بھی عندیہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس