حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

ویب ڈیسک: حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان پر حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اسرائیلی پر درجنوں میزائل داغ دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے گزشتہ روز لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے کریات شمونہ میں درجنوں میزائل فائر کیے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے درجنوں میزائل اسرائیلی حملوں کے جواب میں داغے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان پر حملے شروع کرنے کے بعد شمالی اسرائیل کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع