دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے فلسطین فرانسسکا البانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسرائیل پر فلسطین کی نسل کشی کے الزام کے بعد دھمکیاں ملی ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے اقرار کیا کہ دھمکیاں ملی ہیں لیکن ان کو کبھی بھِی میں نے اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیا۔
یاد رہے کہ فرانسسکا البانی کو دھمکیاں اسرائیل کو حماس کے ساتھ جنگ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دینے کے بیان پر مل رہی ہیں۔
فرانسسکا البانے نے ایک تازہ رپورٹ مرتب کی ہے جس میں اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے جسے اسرائیل نے مسترد کر دیا۔
واضح رہے البانی 2022 سے اس اہم عہدے پر تعینات ہیں اور انسانی حقوق کی مانٹرنگ کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے کے طور کام کر رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے دھمکیوں کے حوالے سے اسرائیل کا نام لے کر نہیں کہا ہے کہ یہ دھمکیاں اسرائیل کی طرف سے ملیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع