6 ججز کا خط، چیف جسٹس کی جانب سے فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف جسٹس قاجی فائز عیسیٰ کے مابین اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کو خط کے حوالے سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کےبعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے عدالتی کاموں میں مداخلت اور دباؤ ڈالنے کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا۔
یاد رہے کہ یہ خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، مزدور رہنما شیر زادہ اپنی ملازمت پر بحال