8افراد جاں بحق

بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بونیر کے علاقہ چغرزی پاندھیڑ میں پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بدقسمت گاڑی سواڑی بازار سے شاہی جارہی تھی،بریک فیل ہو کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، دو بچے اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔
اطلاع ملنے پر پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا