ای سی ایل کمیٹی

کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)کمیٹی کی تشکیل نو کردی،وزیراعظم شہبازشریف سربراہی خود کریں گے ۔
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا کمیٹی کے لیے سیکرٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی۔
کابینہ ڈویژن نے 4رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ،وزیر داخلہ کو ای سی ایل کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیرقانون، وزیرصنعت وپیداوار اور وزیر انسانی وسائل بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیرقانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔
ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار