بھرتیوں پر پابندی ختم

خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی منظوری کے بعد محکمہ منصوبہ بندی و ترقی نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پابندی میں نرمی کی جاتی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے تمام محکموں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ