بابراعظم

بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کو ایک بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی دیئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کپتان کا معاملہ سلیکشن کمیٹی کے سپرد کیا تھا جس پر سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر بورڈ کو آگاہ کیا جس میں بابراعظم کو کپتان دینے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بورڈ چند گھنٹوں میں اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے بعد کاکول اکیڈمی میں جاری ٹریننگ سیشن کو بطور کپتان جوائن کریں گے۔
دوسری جانب شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم ان کے رفقا نے ا نہیں مشورہ دیا کہ کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے لہذا بورڈ جسے کپتان بنائے اس فیصلے کو تسلیم کریں اور فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل