مزید62فلسطینی شہید

الشفا ہسپتال اور خان یونس میں اسرائیلی حملے،مزید62فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ شہرکے الشفا ہسپتال، اور غزہ کی جنوبی پٹی میں خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی حملوں کے دوران مزید62فلسطینی شہید ہو گئے ۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق ا سرائیل کی کارروائیوں میں اب تک کم از کم 32 ہزار 552 افراد مارے جا چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں کی تعداد 75 ہزار سے زیادہ ہے جن میں دو تہائی سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں ۔
امدادی ایجنسیوں اور اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی میں زیادہ تر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، 23 لاکھ آبادی کا ایک بڑا حصہ بے گھر ہے اور پناہ کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا ہے۔
پورے علاقے میں خوراک کی شدید قلت ہے اور کئی جگہوں پر فلسطینی جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور ہیں۔
بین الاقوامی امدادی اداروں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر غزہ کے لیے خوراک کی فراہمی بہتر نہ ہوئی تو نصف آبادی بھوک سے موت کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش