پی آئی اے نجکاری

پی آئی اے نجکاری ،بین الاقوامی سرمایہ کار گروپس سے رابطے

ویب ڈیسک: حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اقدامات تیز کردیئے ،بین الاقوامی مارکیٹ میں جلد اشتہارات شائع ہوجائیں گے۔
اس حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کارگروپس سے رابطے شروع ہوگئے،ترکی، ملائشیا، قطر، یو اے ای، جرمنی،فرانس اور نیدرلینڈز کے انویسٹرز نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے یونین نے نجکاری کیخلاف ردعمل دینے کی تیاریاں شروع کردیں۔
پاکستان نے پی آئی اے کی فروخت کیلئے ورلڈ بینک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تمام پی آئی اے جہاز اور روٹس کے علاوہ انجینئرنگ، کیٹرنگ اور کارگو سمیت متعدد شعبے بھی ڈیل میں شامل ہونگے۔
ملک کے تین بڑے ائرپورٹس اسلام آباد، کراچی اور لاہور بھی آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت ہوا بازی حکام کو معاملے پراہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
پاکستانی سفیروں کے ساتھ اجلاس بلاکربین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کوآئوٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف