گاڑیاں اور دیگر سامان واپس نہ کرنے والے افسران کیخلاف کاروائی کا عندیہ

ویب ڈیسک: وزیراعلی کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت اور آثارقدیمہ زاہد چن زیب کی جانب سے محکمہ سے ٹرانفسر ہونے والے افسران کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ گاڑیاں اور دیگر سامان واپس کریں جس پر عمل درآمد نہ ہونے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ یکم اپریل تک گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے نام میڈیا پر مشتہر کرنے اور تادیبی کاروائی کی جائِیگی۔
مشیر زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ ان کی ہدایات کے تحت تبدیل ہونے والے افسران کی جانب سے محکمہ سیاحت، ثقافت اور آثارقدیمہ کی زیرملکیت گاڑیاں اور دیگر سازوسامان واپس ہونا چاہئیے تھا۔
انہوں نے مجاز حکام کو طلب کرکے اس بارے میں استفسار کیا اور گاڑیاں اور دیگر سامان کی واپسی کیلئے یکم اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔
زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ محکمہ کے وسائل استعمال کرنے پر صرف ان اہلکاروں کا حق ہے جو اس میں خدمات سر انجام دے رہے ہوں۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند