میامی اوپن، الیگزینڈر زویروف اور گریگور دیمتروف کی کامیابی کا سفر جاری

ویب ڈیسک: امریکی شہر میامی مِیں کھیلے جانے والے میامی اوپن تینس ٹورنامنٹ میں الیگزینڈر زویروف اور گریگور دیمتروف کی کامیابی کا سفر جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق میامی اوپن میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف اور بلغارین ٹینس سٹار گریگور دیمتروف اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق میامی اوپن کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں حریف ہنگری کے ٹینس کھلاڑی فیبیان ماروزان کو 3-6 اور 5-7 سے ہرایا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں بلغارین ٹینس سٹار گریگور دیمتروف نے مدمقابل ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس کو 2-6 اور 4-6 سے مات دی۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ