مسجد الحرام میں معتکفین کیلئے تیاریاں مکمل، 3 ہزار کی گنجائش تیار

ویب ڈیسک: ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیلئے دنیا بھر سے مسلمان اعتکاف کیلئے تیاریاں کر چکے ہیں۔
اس حوالے سے مسجد الحرام میں بھی معتکفین کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ مسجد الحرام میں 3 ہزار معتکفین کی گنجائش تیار کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے مخصوص جگہ کو معتکفین کے استقبال کے تیار کرلیا گیا ہے جہاں 2500 مرد اور 500 خواتین کی گنجائش ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :فریقین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق