بابر اعظم

بابر اعظم کودوبارہ ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کی کپتانی مل گئی

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو دوبارہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی مل گئی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے بعد بابراعظم کو ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ میں گرین شرٹس کی قیادت دوبارہ سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی بھی پرسوں رات کاکول پہنچی تھی اور بورڈ کے فیصلے پر شاہین شاہ آفریدی کو اعتماد میں لیا تھا اور انہیں کرکٹ بورڈ کے مستقبل کے پلان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کے بابر اعظم اعظم کے حوالے سے جو تحفظات تھے انہیں بھی دور کیا اور پھر کمیٹی کی متفقہ رائے کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی تجویز پیش کی۔
بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117ون ڈے اور 109ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت 71ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو