ایم پی اے عبدالسلام

ایم پی اے عبدالسلام کا کارکنوں سمیت پیسکو مردان آفس پر دھاوا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام نے کارکنوں سمیت پیسکو مردان آفس پر دھاوا بول دیا ہے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق آن ڈیوٹی ایس ڈی او پار ہوتی طلحہ احمد پر تشدد کرتے ہوئے یرغمال بنایا گیا ہے جبکہ دھاوا دینے کے ساتھ ساتھ مشتعل افراد نے پیسکو عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور گالم گلوچ کرتے رہے۔
واضح رہے مظاہرین نے اپنے علاقہ میں لوڈمینجمنٹ میں کمی کا مطالبہ کیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ علاقہ واجبات کی عدم ادائیگی پرہائی لاسز ایریا میں شمار ہوتا ہے، مذکورہ سانحہ کا مقصد شرانگیزی پھیلانے، سیاسی دبا کے سوا کچھ نہ تھا۔
سی ای او پیسکو نے ڈی پی او مردان سے قانونی کارروائی کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں:  الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے معاملے پر سیاسی کمیٹی قائم