صدر مملکت

مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے ،صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ،آئینِ پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔
ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے۔
ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
صدر آصف زرادی کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسیحی برادری کی غیر متزلزل حب الوطنی پر فخر ہے، مسیحی برادری کی زندگی کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات ہیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود