پشاور، ہشتنگری بی آر ٹی انڈر پاس میں نکاس اب کا نظام درہم برہم

ویب ڈیسک: ہشتنگری بی آر ٹی انڈر پاس میں نکاس اب کا نظام درہم برہم، بارش کا پانی عوام کے لئے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نکاس آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مارکیٹ میں گندا پانی داخل ہو گیا جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لوگ سڑک کراس کرنے کیلئے اب سرحد چیمبر کے سامنے موجود یوٹرن تک طویل رستہ طے کرنے پر مجبورہیں۔
اس مسئلے کے حوالے سے دکانداروں اور شہریوں نے وزیر ٹرانسپورٹ سے بی آر ٹی انڈر پاس میں نکاس آب کے مسئلے کا نوٹس لینے اور اس کے حل کیلئے بروقت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر سمیت 4 پارٹی اراکین کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع