پشاور، بشام خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جا ملے، اہم گرفتاریاں

ویب ڈیسک: بشام خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جا ملے، سی ٹی ڈی نے اہم گرفتاریاں کر کے مرکزی ملزم کا پتہ لگا لیا۔
یاد رہے کہ بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ کے دوران ہلاک ہونے والے چینی انجینئرز کی میتیں چین روانہ کر دی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملہ اور کا تعلق افغانستان سے ہے۔ حملے میں استعمال ہونیوالی بارود سے بھری گاڑی افغانستان میں تیار کی گئی تھی اور شانگلہ کے قریب پیٹرول پمپ پر 10 دن 500 روپے روز پر کھڑی رہی۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملوث نیٹ ورک کا تعلق تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے، ان کے موبائل سم کی مدد سے اہم گرفتاریوں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کو افغانستان سے لانے والا کمانڈر سمیت چار سہولت کار بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ حضرت بلال داسو ڈیم حملے میں بھی ملوث ہے۔ خودکش حملہ آور کے دو ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں جلد ہی بلال کو بھی دھر لیا جائیگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشام خودکش حملے میں‌استعمال ہونیوالی بارود سے بھری گاڑی چمن کے راستے ڈی ائی خان درازندہ پہنچائی گئی تھی۔ درازندہ سے چکدرہ پہنچانے والے ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ روپے کرایہ ادا کیا گیا

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم