یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: داماد رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، فاتح خٰیبر اور خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں ملک بھر میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا اور ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔
نماز ظہریں باجماعت کا اہتمام دوپہر 2 بجے دن ایم .اے جناح روڈ بامقابل بندو خان ہوٹل پر حجتہ السلام والمسلمین مولانا محمد حسین رئیسی کی اقتداد میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سٹی پولیس چوکی پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ بغیر کسی نقصان کے پسپا