ٹیکس نیٹ، ہول سیلرز، ڈیلرز اور ری ٹیلرز کی رجسٹریشن شروع

ویب ڈیسک: تاجر برادری کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئَے رجسٹریشن کا عمل آج شروع ہو گیا ۔
10 لاکھ ہول سیلرز، ڈیلرز اور ری ٹیلرز کی ٹیکس نیٹ پر لانے کیلئے ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں اندراج شروع ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئے تاجر دوست سکیم کے تحت آج سے شروع کی گئی رجسٹریشن 30 اپریل تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر سمیت 4 پارٹی اراکین کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع