شہباز حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھانے کیلئے ایک ماہ صبر بھی نہیں کیا، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کیلئے ایک ماہ صبر بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے پی ڈی ایم ٹو نے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کیے تھے برسراقتدار آ کر اب عوام کا خون چوس رہے ہیں۔
مزمل اسلم نے وفاق کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پٹرول کے قیمت 150 روپے اور ڈیزل 142 روپے تھی جو اب ٹرپل سنچری کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں چھوٹے گیس صارف کا بل 142 روپے آتا تھا اب 1976 روپے آتا ہے۔ ایل پی جی کا چھوٹا سلینڈر 2424 روپے میں بھرتا تھا اب 3413 روپے کا ہو گیا ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 76سالہ تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے، 11 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ بے روزگارری کی شرح 9 فی سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں