صنم جاوید اور عالیہ حمزہ

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ایک بار پھر گرفتار کرلیاگیا ہے ۔
ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو میانوالی پولیس نے گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت میں پیش کیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں کا راہداری ریمانڈ مانگا جس پر جج نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں امن وامان کے حالات نہایت خراب ہیں، لیکن اسٹار پلس کی وزیراعلی اور انکی پولیس پچھلے 5دنوں سے گرفتاری سے ہماری گرفتاری کے لیے دن رات جیل کے باہر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اتنا ڈر خوف کہ اپکی پوری مشینری ہمیں ہماری جماعت کو فکس کرنے مشغول ہے، 8 فروری کی اکثریت کو اقلیت میں بدل چکے اب سینٹ کی نشستوں پر پر شب خون مارنے کی تیاری ہے۔
عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا وجود عوام پاکستان عوام کی وجہ سے ہیں، پاکستانی عوام 8 فروری کو اپنا فیصلہ سنا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  41آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع