3سہولت کار گرفتار

چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث گروہ کے 3سہولت کار گرفتار

ویب ڈیسک: شانگلہ میں چینی انجینئرز پر ہونے والے حملے میں ملوث گروہ کے 3سہولتوں کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق چند سال قبل داسو میں چینی شہریوں پر حملے کا ذمہ دار گروپ ہی شانگلہ خود کش حملے میں ملوث نکلا، حملے کے 3سہولت کار ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔
تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کا مزید بتایا کہ خود کش بمبار کی گاڑی پٹرول پمپ پر کئی روز کھڑی رہی، گاڑی کے حوالے سے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے اہم معلومات حاصل کر لیں، جس ہینڈلر نے گاڑی حاصل کی سی ٹی ڈی نے اس کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا، تحقیقاتی اداروں نے وفاقی حکومت کو چینی شہریوں پر حملے کی تحقیقات سے آگاہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ شانگلہ میں گزشتہ ماہ غیر ملکیوں کی گاڑی پرخود کش حملے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ