فواد چوہدری

فواد چوہدری کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیر کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
فواد چوہدری کی ضمانت پر ان کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا کہ خدشہ ہے فواد چوہدری کو کسی اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا جائیگا، توقع ہے کہ عدالتیں غیرقانونی گرفتاری سیتحفظ دیں گی۔
واضح رہے کہ جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فوادچوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید پڑھیں:  طاہر انجم پر تشدد کا واقعہ پری پلانٹڈ نکلا، پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا