فیصل واوڈا کی حمایت

سینیٹ الیکشن:پیپلز پارٹی کا فیصل واوڈا کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے میں کوئی برائی یا حرج نہیں، وہ اس شہر سے ایم این اے رہے ہیں۔
تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اب عدلیہ کی آزادی کا خیال آ رہا ہے، جب بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے اس وقت عدلیہ کی آزادی کسی کو یاد نہ آئی۔
انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے اور اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلیے حکومت سنجیدہ ہے، ہر شہری کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے، ہم نے سندھ میں اسلحہ اور منشیات کو آنے سے روکا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ ملک میں اسلحہ اور منشیات کو سرحدوں پر روکنا وفاقی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں