بنوں، مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ اس دوران ایک دہشتگرد بھی مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں ٹاؤن شپ مہاجر کیمپ کیساتھ پولیس پارٹی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
اسی علاقے میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مہاجر کیمپ کے قریب ناخلف بیٹے نے اپنے والد کو جبکہ مکان کے تنازعہ پر عمران سکنہ مزانگہ کو قتل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ضلع بھر میں قیام امن کیلئے 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بنوں میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق ہو گئے.
دوسری جانب ضلع بنوں میں ٹاون شپ کی حدود میں روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ اور موٹرکار ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس سے حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار