خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بہترین اقدامات، آئی ٹی برآمدات بڑھنے لگیں

ویب ڈیسک: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بہترین اقدامات کی بدولت آئی ٹی برآمدات بڑھنے لگیں۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک کی جانب سے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں۔
ان اعداد و شمار میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 257 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہیں۔
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران مقرر کردہ 15 میں سے 13 اہداف حاصل کئے۔ ان اقدامات کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے تجزیہ کاروں نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی مجموعی آئی ٹی برآمدات تین سے چار بلین ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم