خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ دیر، چترال اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے اکثر مقامات پر بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال اور کوہستان کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان