اسرائیلی افواج کی غزہ جنگ میں سینکڑوں اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران اپنے سینکڑوں اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے دوران کئی نوجوان اہلکار ہلاک ہوئَے۔ 20 سالہ اسرائیلی فوجی اہلکار ناداو کوہن کے مارے جانے سے اسرائیلی فوجیوں کے مرنے کا آغاز ہوا اور اس کے بعد سے اب تک 600 سے زائد اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کسی بھی اسرائیلی جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ