اسرائیلوں کا پارلیمنٹ کے باہر حکومت مخالف احتجاج

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری کشت و خون پر جہاں دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں وہیں اسرائیل میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائِیلیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر حکومت مخالف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق لوگوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف یروشلم میں شدید احتجاج کیا۔ اس دوران حکومت مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔
یاد رہے کہ اس احتجاجی مظاہرے کو غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل میں سب سے بڑا حکومت مخالف مظاہرہ کہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے،محمود خان اچکزئی