افغانستان میں بارودی سرنگوں سے زیادہ تر بچے متاثر ہو رہے ہیں، یونیسیف

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی زیلی تنظیم یونیسیف کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں بارودی سرنگوں سے زیادہ تر بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ادارہ کے مطابق دنیا میں دھماکہ خیز مواد سے متاثر ہونے والے ممالک میں افغانستان سرفہرست ہے۔
یاد رہے کہ یونیسیف کی جانب سے حالیہ بیان غزنی میں بارودی سرنگوں کے دھماکے میں 9 بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد دیا۔
یونیسیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ا کئی سالوں سے جنگ و جدل کے باعث اب بھی افغانستان کے کئی علاقوں میں بارودی سرنگیں اور دیگر آتش گیر مواد موجود ہے جس کی وجہ سے متعدد شہری بالخصوص بچے متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی