پشاور ہائیکورٹ کو حقائق سے آگاہ کر دیا، اب جو فیصلہ آئِگا قبول ہوگا، بابر سلیم سواتی

ویب ڈیسک: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے حدود سے تجاوز کررہے ہیں۔ حلف کے حوالے سے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
بابر سلیم سواتی نے کہا کہ عدالت کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا گیا، نظر ثانی کی درخواست میں ہم نے عدالت کو تفصیلی سے آگاہ کر دیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بابر سلیم سواتی کا کہنا ہے کہ ہم کون ہوتے ہیں کہ منتخب اراکین سے حلف نہ لیں، پشاور ہائی کورٹ کو سینٹ انتخابات کے حوالے سے درست حقائق نہیں بتائے گئے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ کو حقائق بتا دیئَے ہیں اب جو فیصلہ دے گی، ہمیں منظور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  شاہ خرچیاں کم ،مزدور کی تنخواہ بڑھانے کی کوشش کریں گے :وزیراعظم