کیلیفورنیا، خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا دوسرا مرحلہ مکمل

ویب ڈیسک: امریکی شہر کیلیفورنیا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ ووٹنگ کے سیکنڈ فیز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
یاد رہے کہ سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 27 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 60 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالصتان کیلئے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے چند ہفتوں بعد منعقد ہوا تھا۔
اس مرحلے پر مقررہ وقت ختم ہونے پر ہزاروں سکھ اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کر سکے تھے۔
31 مارچ کو خالصتان کے قیام کیلئے ہونے والی ووٹنگِ سینٹر کا نام بھی شہید جتھے دار کانکے رکھا گیا تھا جبکہ اس موقع پر بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم جمہوری طریقے سے نریندر مودی کی سیاسی موت چاہتے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت سکھوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم