اسرائیل کو سفارتخانے پر حملے کا جواب ضرور دیا جائیگا، ایران

ویب ڈیسک: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایران نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے حملے میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کو بھی جوابدہ ٹھہرایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کو سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیلی حملے پر دندان شکن جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی پشاور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ