پی ٹی آئی

پی ٹی آئی پرویز خٹک کے بیٹے کو تحصیل چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے سرگرم

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کو تحصیل چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے ۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ایک درخواست دی، جس میں مقف اپنایا گیا کہ اسحاق خٹک اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، پارٹی چھوڑنے کی بنیاد پر اسحاق خٹک کا و چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے درخواست کمیشن میں جمع کرانے کا مشورہ دے دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت درکار کارروائی کے بعد کیس کمیشن میں جمع کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں