بیرسٹر سیف

بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے،خوراک میں زیریلی کیمیکل ہارپک دیا جارہا ہے جو سلو پوائزننگ کا کام کرتا ہے۔
بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ بشریٰ بی بی جان کو خطرہ کی پیش نظر ہماری پریشانی اور خدشات روز بروز بڑھ رہی ہے،خدانخواستہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ داری مریم نواز اور شوباز شریف پر عائد ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکڑ عاصم ،شوکت خانم ہسپتال اور ملک کے دیگر مستند ڈکٹرز پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے جو انکو علاج کرائیں اور عدالت کو رپورٹ کریں۔
انہوں نے اس سے قبل بھی ہم نے عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کی زندگی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی فارم 47کے وزیر اعظم اور جعلی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر اسکا سدباب نہ کیا گیا تو یقینا قانون کا ہاتھ ہوگا اور آپکا گریبان ۔

مزید پڑھیں:  ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا اور دھرنا دینا ہے، حافظ نعیم الرحمان