نائٹ کلب میں آتشزدگی

استنبول کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے29 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: ترکیہ کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے29افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 16منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقعہ نائٹ کلب میں مرمتی کام کے دوران آگ لگ گئی جس سے 29افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ہیں ۔
استنبول کے گورنر کے دفتر نے بتایا کہ واقعہ میں مزید 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7کی حالت تشویشناک ہے،آگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تمام افراد کنسٹرکشن ورکرز ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھا دی گئی ہے، واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ترکیے کے وزیر انصاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جن میں3 افراد وہ ہیں جو نائٹ کلب کا انتظام سنبھالتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ