پی آئی اے نجکاری

پی آئی اے نجکاری کیلئے بولیاں طلب کرلی گئیں

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کی نجکاری کیلئے 3مئی تک بولیاں طلب کر لی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کیلئے کامیاب بولی دہندہ کو پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا اور 24 جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
نجکاری کمیشن کے مطابق 51سے 100فیصد حصص کے حصول کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے، سال 2023 میں پی آئی اے میں 2 کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے پاس97 منافع بخش انٹرنیشنل روٹ ہیں اور ایک ہفتے میں پی آئی اے 260 پروازیں آپریٹ کرتی ہے، پاکستان میں فضائی سفرکرنے والوں میں5.5 فیصدکاسالانہ اضافہ ہوتاہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کئی قانونی رکاوٹیں دور کردی گئی تھیں اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کی توثیق کی تھی۔

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی